آزاد کشمیر کی حکومت پیپلزپارٹی کو دی جا رہی ہے، فیصل چوہدری کا انکشاف

11 ماہ قبل -
آزاد کشمیر کی حکومت پیپلزپارٹی کو دی جا رہی ہے، فیصل چوہدری کا انکشاف
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور قانونی ماہر فیصل چوہدری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "جواب دو" میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو دیے جانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان حالیہ “صلح” کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے چند سخت بیانات کے بعد دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان کشیدگی بڑھی تھی، تاہم اب اختلافات کو ختم کرنے کے لیے آزاد کشمیر حکومت کی منتقلی بطور 'سیاسی تحفہ' دی جا رہی ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ جمہوری اصولوں کو پسِ پشت ڈال کر مفادات کی سیاست کی جا رہی ہے، اور عوامی مینڈیٹ کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیپلزپارٹی کے بعض حلقے پہلے ہی اس پیش رفت کی تصدیق کر چکے ہیں کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کو حکومتی عہدے دیے جا سکتے ہیں، جبکہ ن لیگ کی قیادت اس بات کو پسِ منظر میں رکھ کر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں