Metro53 - دادو (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نوابزادہ نوید احمد خان جمالی کے گاؤں میں واقع ان کے ذاتی بنگلے پر نیب اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ چھاپے کے دوران اربوں روپے مالیت کی کرنسی، سونا، ہیرے اور قیمتی پرائز بانڈز برآمد کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بنگلے سے برآمد ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں، جس میں 20 لاکھ امریکی ڈالر، ملائیشین رنگٹ، درہم، دینار، ریال سمیت مختلف ممالک کی کرنسی شامل ہے ۔اس کے اعلاوہ تقریباً 5 ارب روپے پاکستانی کرنسی،سونے اور ہیرے کے زیورات شامل اور 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کے درجنوں پیکٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
کارروائی کے دوران پورے علاقے کو سکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم کو خدشہ ہے کہ بنگلے کے زمین دوز حصوں میں مزید دولت چھپائی گئی ہو سکتی ہے، جس کی تلاش کے لیے کھدائی بھی متوقع ہے۔ابھی تک برآمد شدہ کرنسی کی مکمل گنتی مکمل نہیں ہو سکی، جب کہ نیب حکام اور دیگر ادارے تحقیقات کے اگلے مراحل کی تیاری کر رہے ہیں۔مزید انکشافات جلد متوقع ہیں۔