پانی روکا تو سانس روک دینگے، لیکن پانی چھوڑا تو؟ توکیا کرنا یہ نہیں بتایا بابا جی نے، سائرہ بانو

پانی روکا تو سانس روک دینگے، لیکن پانی چھوڑا تو؟ توکیا کرنا یہ نہیں بتایا بابا جی نے، سائرہ بانو
Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) "اگر بھارت پانی روکے گا تو ہم اس کی سانسیں روک لیں گے، لیکن اگر بھارت نے پانی چھوڑا تو کیا کرنا ہے؟ یہ نہیں بتایا بابا جی نے۔

سوشل میڈیا پر ایک  بحث آج کل وائرل ہو رہی ہے، جو نہ صرف عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے بلکہ حکومت کی آدھی تیاریوں پر بھی سوالیہ نشان بن کر کھڑا ہے۔ جس میں جی ڈی اے کی مرکزی رہنما اورسابق ایم این اے  سائرہ بانو نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران طنزاً سوال کیا۔

یہ جملہ دراصل پاکستان کے اس جارحانہ بیانیے پر طنز ہے جس میں پانی کی بندش پر شدید ردعمل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

 مگر پانی کے غیر متوقع اخراج پر کوئی عملی حکمت عملی موجود نہیں۔گزشتہ ہفتے بھارت نے بغیر اطلاع کئی لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جس سے  پنجاب اور گجرات سمیت کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی۔ دریائی بند ٹوٹ گئے شہری  علاقے 5 سے 6 فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

شیئر کریں