Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گجرات میں شدید بارش کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے۔ 456 ملی میٹر بارش نے دریائے چناب کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں کو بھی بپھر کر رکھ دیا ہے۔ نالہ بھنڈر، نالہ بھمبر، دواڑہ جلالپور جٹاں سمیت چھ برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔
برساتی نالوں کی طغیانی کی وجہ سے درجنوں دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں، جس کے باعث وہاں کے رہائشی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اربن فلڈنگ کے باعث شہری علاقوں میں 4 سے 4 فٹ سے زائد پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے گھروں اور دکانوں کا قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔
اس صورتحال نے گجرات میں عام شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے اور متعلقہ حکام فوری طور پر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔