گجرات میں طوفانی بارشیں،پانی جیل میں داخل،سینکڑوں قیدلاہور،گوجرانوالہ منتقل

گجرات میں طوفانی بارشیں،پانی جیل میں داخل،سینکڑوں قیدلاہور،گوجرانوالہ منتقل
Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (مرزاعامر بیگ سے) گجرات شہر میں مسلسل اور شدید بارشوں نے ڈسٹرکٹ جیل اور سیشن کورٹ کے احاطے کو متاثر کیا ہے، جہاں بارشی پانی اندر داخل ہو گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق، سیلابی صورتحال کے باعث 170 قیدیوں کو لاہور اور گوجرانوالہ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق،

100 سنگین مقدمات اور سزائے موت کے قیدیوں کو لاہور جیل منتقل کیا گیا۔

70 خواتین قیدیوں کو گوجرانوالہ جیل بھیجا گیا۔

1000 قیدیوں کو پرانی بیرکوں سے نکال کر نئی بیرک میں منتقل کیا گیا۔

اس وقت جیل میں تقریباً 1500 قیدی موجود ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق، 5 روز قبل بھی سیلابی خطرے کے پیش نظر 200 قیدیوں کو جہلم منتقل کیا گیا تھا۔ سیلابی کیفیت برقرار رہنے کی وجہ سے گزشتہ 7 روز سے قیدیوں اور حوالاتیوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا عمل جاری ہے، لیکن مسلسل بارش اور زیرزمین پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پانی کی سطح میں کمی نہیں آ سکی۔

شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر جیلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کا مؤثر نظام بنائے تاکہ قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں۔

شیئر کریں