گجرات :شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ ، ڈی سی بند ٹوٹ گیا، شہر پانی میں ڈوب گیا

گجرات :شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ ، ڈی سی بند ٹوٹ گیا، شہر پانی میں ڈوب گیا
Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (مرزاعامربیگ سے) گزشتہ روز گجرات میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد اربن فلڈنگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی۔ مدینہ سیداں کے قریب ڈی سی بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سیلابی پانی تیزی سے شہری علاقوں میں داخل ہوگیا۔ شہر کی اہم مارکیٹیں، چوک، عدالتیں اور تعلیمی ادارے پانی میں گھر گئے۔

کچہری چوک، گوندل چوک، کورٹ روڈ، ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں پانی کا بہاؤ کئی کئی فٹ تک پہنچ گیا۔دیہی علاقوں کے بعد شہری علاقے بھی مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں، اور پانی کی سطح 5 سے 6 فٹ تک ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے حالات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔احاطہ سیشن کورٹ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا۔نالہ بھنڈر اور نالہ بھمبر کے قریب مکانات پانی میں بہہ گئے۔ قمر سیالوی روڈ اور شہر کی مہنگی ترین مارکیٹ بھی پانی کی لپیٹ میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق بند ٹوٹنے کا خدشہ ایک ماہ قبل ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا، لیکن کوئی پیشگی اقدام نہ اٹھایا گیا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور ریسکیو، بحالی اور مالی امداد فراہم کی جائے۔

شیئر کریں