گجرات میں ریکارڈ بارشوں کےبعد تباہ کن اربن فلڈنگ،جناح روڈ پر تاریخی چرچ ڈوب گیا

گجرات میں ریکارڈ بارشوں کےبعد تباہ کن اربن فلڈنگ،جناح روڈ پر تاریخی چرچ ڈوب گیا
Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 456 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں شہر شدید اربن فلڈنگ کا شکار ہو گیا ہے۔ ناقص نکاسی آب، پرانی انفرااسٹرکچر، اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث کئی علاقے مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

شہری علاقوں میں 5 سے 6 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا،سب سے افسوسناک مناظر گجرات کی مرکزی جناح روڈ سے سامنے آئے ہیں، جہاں واقع ایک تاریخی چرچ کے اندر اور باہر شدید سیلابی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ چرچ کے فرش، بینچ، اور داخلی دروازے مکمل طور پر پانی میں گھرے ہوئے ہیں، جبکہ اطراف کی سڑکوں پر گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بہتی نظر آئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بارہا ڈی سی بند کے کمزور ہونے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، مگر کوئی پیشگی اقدام نہیں کیا گیا۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور ریلیف آپریشن تیز کیا جائے۔

شیئر کریں