Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر آفس گجرات کے مراسلہ نمبر 1804 کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع گجرات میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مورخہ 04 ستمبر 2025 بروز جمعرات بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ حالیہ غیر معمولی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 500 ملی میٹر سے زائد مون سون بارشوں اور شہری سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ، اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔