Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )سپریم کورٹ میں منشیات کے کیس میں ملوث ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرۂ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی۔ ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔
نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ مؤکل ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے مؤکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا۔ پنجاب میں ایک فورس کو ان کاؤنٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔ درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے۔