ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات وقاص صفدر کا موضع چنن کادورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات وقاص صفدر کا موضع چنن کادورہ
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات وقاص صفدر سکندری نے ریونیو فیلڈ اسٹاف کے ہمراہ موضع چنن کا دورہ کیا جہاں مڈل اسکول چنن اور ملت اسکول کے درمیان تجاوزات کے تنازع کا جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو فوری طور پر سرکاری زمین واگزار کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے واضح کیا کہ سرکاری املاک پر کسی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں