Metro53 - جہلم ( ویب ڈیسک )ضلع جہلم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نئی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ محترمہ بینش فاطمہ کو ڈی پی او جہلم مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
محترمہ بینش فاطمہ ایک تجربہ کار پولیس افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے ٹریفک پولیس کی قیادت کرتے ہوئے نظم و ضبط اور شہری سہولت پر توجہ دی۔
بعد ازاں وہ ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے عہدے پر تعینات رہیں، جہاں انہوں نے سنگین جرائم کے خلاف کارروائیوں کی نگرانی کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔
ان کی تعیناتی سے ضلع جہلم میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور پولیسنگ کے نظام میں مؤثر بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ اہل علاقہ اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔