گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق

گوادر میں کراچی سے جیونی جانیوالی مسافر کوچ کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق
Metro53

Metro53 - کوئٹہ ( ویب ڈیسک )گوادر میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کےمطابق مسافر کوچ کراچی سے جیونی جارہی تھی، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں