وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری بھی نئے صوبوں کے حق میں بول پڑے

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری بھی نئے صوبوں کے حق میں بول پڑے
Metro53

Metro53 - فیصل آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری بھی نئے صوبوں کے حق میں بول پڑے۔

تفصیلات کےمطابق  وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے   فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبے بننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ  پنجاب کے وسائل دنیا کے کئی ممالک سے کم ہیں۔ نئےصوبے بالکل بننے چاہئیں، نئے صوبوں سے گورننس میں بہتری آئے گی، جہاں گورننس اچھی نہیں وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق طلال چوہدری کا کہنا تھا کہا جاتا ہے کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی، ملک میں سب محفوظ صوبہ پنجاب ہے، دوسرے صوبوں میں انسان کے لیے اتنی سہولتیں نہیں جتنی پنجاب میں جانوروں کے لیے ہیں۔جسے تنقید کرنی ہے وہ کرتے رہیں ہم کام کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں