وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق گفتگو
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔ملاقات میں محسن نقوی کے ہمراہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی حوالگی سےمتعلق بھی بات کی اور ان کی طرف سے پاکستان میں

خیال رہےکہ  چند  روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی  تھی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔اس دوران وزیر داخلہ نے شہزاداکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات برطانوی ہائی کمشنرکے سپرد کیے۔محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں