صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی منظوری دے دی
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوائی تھی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔

صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

صدر مملکت نے  چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں