ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 44 افراد ہلاک، 279 سے زائد لاپتہ

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 44 افراد ہلاک، 279 سے زائد لاپتہ
Metro53

Metro53 - تائی پئے (ویب ڈیسک)ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پئے میں بدھ کے روز ہائی رائز رہائشی عمارتوں میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 44 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 41 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اوردرجنوں زخمی ہیں ، 300 سے زائد لاپتہ ہیں،آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز پوری رات جدوجہد کرتے رہے جبکہ دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

32 منزلہ رہائشی ٹاورز میں لگنے والی آگ تیزی سےپھیلی،عمارت کے اطراف بانس کے اسکیفولڈنگ اور گرین کنسٹرکشن جالی موجود تھی،جسے حفاظتی خدشات کےباعث حکومت مارچ سےمرحلہ وارختم کرنےکا اعلان کرچکی تھی،حکام کےمطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

آتشزدگی کے دوران 31 منزلہ ٹاورز سے گھنا کالا دھواں اٹھتا رہا جبکہ آسمان سرخ شعلوں سے روشن تھا۔ فائربریگیڈ کے ڈیپٹی ڈائریکٹر ڈیریک آرمسٹرانگ چان کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں اور دو عمارتوں تک رسائی اب بھی مشکل ہے کیونکہ اندر کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعلے اتنے شدید تھے کہ فائرفائٹرز کو مکینوں کی مدد کی اپیلوں کے باوجود آگے بڑھنے میں خطرات کا سامنا تھا جبکہ گرتا ملبہ اور اسکیفولڈنگ بھی رکاوٹ بنتے رہے۔ فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

آگ وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس میں لگی،جس میں آٹھ بلاکس پر مشتمل 2 ہزار فلیٹس ہیں،فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کتنے افراد عمارت کے اندر موجود ہو سکتے ہیں۔

ہلاک ہونےوالوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے،جبکہ 16 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔فائر فائٹر عملے کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع دوپہر 2 بج کر 51 منٹ پر ملی، اور پھر شام 6:22 پر اسے نمبر 5 الارم یعنی سب سے بلند سطح پر قرار دیا گیا،تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیل کر ہاؤسنگ بلاکس میں سے سات بلاکس تک پہنچ گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں