Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے اولڈ جی ٹی روڈ پر واقع مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا
معائنے کے دوران ایک پیٹرول پمپ پر ناپ تول میں واضح کمی پائی گئی، جس پر ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے اس پمپ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو درست مقدار میں ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔