گجرات میں ایک ہی رات دو پولیس مقابلے، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گجرات میں ایک ہی رات دو پولیس مقابلے، دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات میں سی سی ڈی کی جانب سے مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ایک ہی رات میں دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے ہوئے، جن میں دو انتہائی مطلوب ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت علی حیدر ولد عاشق علی، ساکن ڈنگہ ضلع گجرات، اور عدنان رضا ولد منیر احمد، ساکن لالہ پنڈی تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں افراد متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر وارداتیں شامل ہیں۔

علی حیدر کے خلاف ڈیڑھ درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی مختلف جرائم میں عدالت میں پیش ہو چکا ہے۔ عدنان رضا کا بھی مجرمانہ ریکارڈ کافی طویل ہے، جس میں تقریباً ایک درجن مقدمات شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، اور اب ان سے تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور مجرمانہ نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔

سی سی ڈی گجرات نے ان کامیاب کارروائیوں کو علاقے میں امن و امان کی بحالی کی طرف ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں