Category:

ٹورنٹو کی خبریں

ٹورنٹو میں سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے اعزاز میں خصوصی تقریب

Metro53 - ٹورنٹو (ویب ڈیسک) پنجاب کلچر ایسوسی ایشن آف کینیڈا اور جٹ ایسوسی ایشن کینیڈا کے زیرِ اہتمام سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے آرگنائزر راشد وڑائچ اور اکبر وڑائچ نے سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا اور اُن کی بامقصد اور ذمہ دارانہ صحافت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پاکستان تحریک انصاف (کینیڈا)، مسلم لیگ ن (کینیڈا) کی قیادت، صحافتی شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے سینئر اینکر کے کردار اور صحافتی خدمات کو سراہا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں