Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں راول ڈیم چوک کے قریب ایک شہری بجلی کے ہائی وولٹیج پول پر چڑھ گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شہری کو بجلی کے ہائی وولٹیج پول پر دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ شخص بلند وبالا ہائی وولٹیج پول پر موجود ہے جو پُش اپس(ورزش) کررہا ہے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہ پول پر کھڑا ہوکر پانی بھی پیتا رہا۔
واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس سمیت بڑی تعداد میں شہری ہوگئے اور اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا جب کہ پول پر کھڑا شخص لوگوں کو ہاتھ ہلا کر اشارے بھی کرتا رہا۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس شہری کے پول پر چڑھنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کوئی مطالبہ کیا گیا تاہم پولیس نے پول پر چڑھے شخص کو باحفاظت نیچے اتارنے کیلئے ہیوی کرین کی مدد حاصل کی۔