Category:

صحافتی اصولوں کی خبریں

فرخ وڑائچ بااخلاق اورمثبت سوچ رکھنے والے انسان،کبھی صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی، سینئر صحافی فیصل وقاص جٹ

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) سینئر صحافی فیصل وقاص جٹ کاکہنا ہے میں سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو دس سال سے جانتا ہوں،کلاس فیلو، کولیگ، دوست اور ایک بہترین لیڈر کے طور پر وہ نہایت بااخلاق، مثبت سوچ رکھنے والے بردبار، تحمل مزاج اور لڑائی جھگڑوں سے دوررہنے والے شخص ہیں۔

وہ ہمیشہ امن کے حامی  اور حق و باطل کی پہچان رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے آج تک کبھی صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی نہیں کی ملک سے محبت رکھنے والے اور نئی نسل خصوصاً نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثالی راستہ دکھانے والے ہیں۔
سینئر صحافی فیصل وقاص جٹ   کا مزید کہناہے کہ وہ کبھی کسی کے خلاف ایجنڈایا پروپیگنڈےکا حصہ نہیں بنے بلکہ ہمیشہ اس کی مخالفت کی  اور ہمیں بھی ایسے اقدام سے روکا۔ صحافت میں انہوں نے قدم بہ قدم ترقی کی  اخبار سے لے کر ٹی وی چینل تک کا سفر کیا  لیکن آج تک انہوں نے تجزئیے کے بجائے خالص صحافتی اصولوں کے مطابق تلخ سوالات ہی کیے ہیں اور کبھی جوابی حملوں سے ناظرین پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔
ایسے شخص کے خلاف منفی اور گھٹیا سازش کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کریں اور نوجوان صحافیوں کی ترقی سے جلن اور رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں