Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو آج سے نافذ ہو گیا ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق، ریل کار سبک خرام اور ریل کار سبک رفتار کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اس اضافے کے بدلے مسافروں کو ریفریشمنٹ فراہم کی جائے گی۔
نئے کرایوں کے مطابق:
ترجمان کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔