Category:

قانونی کارروائی کا اعلان کی خبریں

ڈونلڈٹرمپ کا BBC کیخلاف اگلے ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان

Metro53 - واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پر ایک ارب ڈالر یا اس سے زائد کا ہرجانہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے، ابھی تک بی بی سی کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی ہے۔

 امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ویک اینڈ پر برطانوی وزیراعظم سے بات کریں گے۔دوران پرواز طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے جمعے کو چینی حکام سے بات چیت کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح ہم بھی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں