Category:

پروانے پر خوشدلی کی خبریں

سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں، انوار الحق

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں۔

جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخظ کرکے آیا ہوں، مہاجرین نشستیں بحال ہیں تو میرے خلاف ووٹ دیا گیا ہے ناں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فیصل ممتاز راٹھور کو اعتماد کے ووٹ سے نواز کر منتخب کرایا، کل کو یہ کہیں ہم اپوزیشن میں ہیں تو نظام کی بقیہ ساخت بھی صفر ہو جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں