Category:

وزارت کی خبریں

گجرات :وزارت کو اعزاز سے زیادہ جوابدہی سمجھتا ہوں،چوہدری سالک حسین

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے گجرات میں کارکنوں سے خطاب میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کے بے لوث خدمت د تا بعداری مشن کو بھر پور انداز میں خراج حقیدت پیش کیا

 وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ خاندان متحد تھا تو مضبوط تھا ،آج عوام فیصلہ کرے کہ چو ہدری ظہور الٰہی شہید کے مشن پر کون کام کر رہا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی آج بھی لوگوں کے دلوں میں اس لیے زندہ ہیں کہ انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ، میں کرسی اعزاز نہیں بلکہ ذمہ داری سمجھتا ہوں ، گجرات کی عوام کے لیے ہمیشہ بلا تفریق اور سیاست سے بالاتر خدمت کو اپنا مشن سمجھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں