Category:

ویویک اوبرائے کی خبریں

2050 میں شاید کوئی شاہ رخ خان کو جانتا بھی نہیں ہوگا ، ویویک اوبرائے

Metro53 - ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کا کہنا ہے 25 سال بعد 2050 میں شاید کوئی شاہ رخ خان کو جانتا بھی نہیں ہوگا اور پوچھیں گے کون شاہ رخ خان؟ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسٹارڈم (شہرت کی بلندی) کے حوالے سے اظہار خیال کے دوران کیا اور کہا کہ تاریخ عظیم ستاروں کو بھی گمنامی اور بے وقعتی کا حصہ بنا دیتی ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے شہرت کی ناپائیداری پر گفتگو کرتے ہوئے 49 سالہ ویویک اوبرائے نے کہا کہ آنے والی نسلیں شاید شاہ رخ خان کے نام سے بھی واقف نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ 1960 کی دہائی کی کسی فلم یا اس میں کام کرنے والے اداکار کے بارے میں پوچھیں تو کسی کو پتہ نہیں ہوگا، تاریخ کا حصہ بننا ناگزیر ہے، 2050 میں لوگ شاید  یہ پوچھیں کہ کون شاہ رخ خان؟

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں