Category:

مودی حکومت کی خبریں

ہندوتوا نظریہ مودی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف ظلم وستم، آسام میں750سے زائد خاندان بے گھر

Metro53 - آسام (ویب ڈیسک )مودی کے بھارت میںبی جے پی کے ہندوتوانظریےکی آڑ میںریاست آسام میںمسلمانوں کیخلاف بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد،عبادت گاہوں اورقبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کےمطابق، بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کے زیراثرآسام کے ضلع دھوبری میں مسلمانوں کیخلاف مظالم کی تمام حدیں پارکردی گئیں۔
 بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں متنازعہ اراضی کاالزام لگا کر750 سے زائدمسلمان خاندانوں کو بے دخل کردیا گیا۔
مسلمانوں کے گھروں اورعبادت گاہوں کومسمارکرنےکیلئے60 سے زائد بلڈوزراوربھاری پولیس نفری تعینات کی گئی۔
بے دخلی آپریشن کے دوران مساجد،عبادت گاہوں اورقبرستانوں کی مسماری پر مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔مزاروں اور قبرستانوں میں غم وسوگ کے مناظر دیکھنے میں آئے، بڑی تعداد میں غمزدہ خواتین مسجد میں دعائیں مانگتی رہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں