Category:

محمد اعظم وڑائچ کی خبریں

گجرات :پیسے دے کر ووٹ تو خریدے جاسکتے ہیں مگر ضمیر نہیں،محمد اعظم وڑائچ

Metro53 - گجرات(عادل مرزا سے)منگوال کے نواحی گاؤں جاموں بولہ میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری محمد اعظم وڑائچ کی میزبانی میں بڑا سیاسی اجتماع منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے کارکنوں، حامیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اعظم وڑائچ نے کہا کہ ”پیسے دے کر ووٹ تو خریدے جاسکتے ہیں مگر ضمیر نہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور عوام کو اپنے ووٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور اپنے ضمیر کے مطابق کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں عوام کا اعتماد سب سے اہم ہے، جبکہ عوامی حمایت کسی دباؤ یا لالچ کے بجائے کارکردگی اور اعتماد کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔اس موقع پر شرکاء کی جانب سے سیاسی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ اجتماع میں علاقے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیاسی اجتماع کے باعث جاموں بولہ میں سیاسی سرگرمیاں نمایاں رہیں، جبکہ مقامی سطح پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں