Category:

لاہور پریس کلب کی خبریں

لاہور پریس کلب کی سینئر اینکرپرسن فرخ شہباز وڑائچ کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کی شدید مذمت

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر سینئر اینکرپرسن فرخ شہباز وڑائچ کو بیرون ملک سے واپسی پربغیر کسی ٹھوس وجہ اور ریکارڈ کے ایف آئی اے حکام کی جانب سے لاہور ایئر پورٹ پر روک لئے جانے کی

فرخ شہباز وڑائچ کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تو لاہور ائیرپورٹ پر حکام نے انہیں روک لیا۔ گورننگ باڈی نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ناروا اور آئین و قانون سے مار وا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم اس اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عمل کا فوری نوٹس لے۔صحافیوں کو حراساں کرنے کے واقعات کا تدارک کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں