Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) سابق رکن اسمبلی زین حسین قریشی کا کہنا ہے میرے والد، مخدوم شاہ محمود قریشی جن کا گزشتہ چند دنوں سے پتے کی پتھری کا علاج جاری تھا، کی آج صبح 7 بجے پی کے ایل آئی ہسپتال میں اللّٰہ کے فضل سے سرجری کامیابی سے مکمل
اور پتا نکال دیا گیا۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی چند روز تک ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی میں رہیں گے۔ قوم سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحتیابی، قوت اور صحت سے بھرپور طویل زندگی کے لیے دُعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین شفا عطا کرے۔ آمین