Category:

جلالپورپیروالا کی خبریں

جلالپور پیر والا : موٹروے5-M کا ایک حصہ سیلاب میں بہہ گیا،ٹریفک معطل

Metro53 - ملتان ( ویب ڈیسک )پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جنگ اخبار کے  مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیز بہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔حکام کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جبکہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے۔دوسری جانب اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جبکہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں