Metro53 - راولپنڈی (ویب ڈیسک) — فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علمائے اسلام سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
فرخ کھوکھر کے مطابق وہ مولانا فضل الرحمان کے پاکستان آرمی کے بارے میں سخت بیانات سے اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ، ان کے والد (تاجی کھوکھر)، ان کا خاندان اور ڈیرہ ہمیشہ پاکستان آرمی اور ملکی اداروں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور وطن کے اداروں کے ساتھ ان کی وابستگی ہمیشہ برقرار رہے گی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کے پیغام کے مطابق فرخ کھوکھر (جو اس وقت جیل میں قید ہیں) نے واضح کیا ہے کہ جو بھی شخص پاک فوج یا قومی اداروں کے خلاف بات کرے گا، وہ اس سے مکمل لاتعلقی اختیار کریں گے۔