Category:

ڈی پی او فیصل شہزاد کی خبریں

گجرات: ڈی پی او فیصل شہزاد کا زیرِ تعمیر ایس پی آفس، پولیس ہسپتال اور لیڈی ہاسٹل کا دورہ

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے زیرِ تعمیر ایس پی آفس، پولیس ہسپتال اور لیڈی ہاسٹل کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈی پی او گجرات کو مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کو بہتر اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے تعمیراتی کام میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں