Category:

چوہدری لیاقت عباس کی خبریں

سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار

Metro53 - حافظ آباد(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری لیاقت عباس بھٹی گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔

دنیا نیوز کےمطابق، ڈی پی او فواد احمد، ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر پولیس افسران اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
ڈی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں سکیورٹی گارڈز اور مقتول کی ذاتی گاڑیاں غائب ہیں، جبکہ ان کا ذاتی اسلحہ بھی رہائش گاہ سے نہیں ملا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غائب سکیورٹی گارڈز کا سراغ لگانے اور گاڑیاں برآمد کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
چوہدری لیاقت عباس بھٹی کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں