Category:

بھارتی فورسز نے بکریوں کوہلاک کردیا کی خبریں

بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں میں 8 بکریوں کو ہلاک کردیا، 54 کی ٹانگیں توڑ دیں

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک )تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں سنورانی میں بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

 نجی چینل جیونیوز کے مطابق، سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے تاہم بھارتی فوج نے 8 بکریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 54 کی ٹانگیں توڑ دیں۔

مویشیوں کے مالکان نے 43 بکریاں قصابوں کو فروخت کردیں جبکہ 11 زخمی بکریوں کا علاج جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے بکریوں کے مالکان کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں