Category:

بارالیکشن کی خبریں

لاہور: بار الیکشن میں ڈگری کا تنازع، کیپٹن صفدر کا امجد شاہ پر بڑا الزام

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ن اورسابق ایم این اے کیپٹن ( ر) ریٹائرڈ صفدراعوان نے فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈ کاسٹ میں بار انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک امیدوار کی ڈگری پر سوالات اٹھا دیے۔

کیپٹن ( ر) ریٹائرڈ صفدراعوان کاکہنا تھاکہ انہوں نے 2021 سے اس معاملے پر کام شروع کر رکھا ہے اور متعلقہ دستاویزات کی بنیاد پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔کیپٹن صفدر کے مطابق امجد پٹھان سلیمانی کی ڈگری کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اور انہوں نے آئینی عدالت میں ارلی ہیئرنگ کی درخواست بھی دائر کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر کوئی شخص وکیل کی حیثیت سے بنیادی اہلیت ہی پوری نہیں کرتا تو اسے بار کے اہم عہدے کے لیے امیدوار بننے کے معاملے کی قانونی حیثیت واضح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو بار الیکشن سے پہلے عدالت کے سامنے لے جانا چاہتے ہیں تاکہ امیدوار کی اہلیت سے متعلق فیصلہ سامنے آ سکے۔ کیپٹن صفدر نے واضح کیا کہ ان کے پاس اس معاملے کے حوالے سے شواہد موجود ہیں اور وہ عدالت میں دلائل کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں