Category:

ایمل ولی خان گرفتار کی خبریں

اسلام آباد سے سینیٹر ایمل ولی خان گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل ، مقامی اخبار کا دعویٰ

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کو حراست میں لے لیا، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کے خلاف نفرت انگیز بیانات پرمقدمہ درج ،نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم وفاقی پولیس نے گرفتار کرنے یا اپنی حدود سے کوئی گرفتاری ہونے کی تردید کردی۔

روزنامہ جنگ کے  ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے تھے  راستے میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان غیر قانونی طور پر مسلح افراد کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا مقدمہ بھی درج ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد ایمل ولی خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ اے این پی کارکنان کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

 دوسری طرف نیوز ویب سائٹ  وقت نیوز نے لکھا کہ وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں، اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں