Category:

عدل کا نظام قائم ہو جائے کی خبریں

’’عدل کا نظام قائم ہو جائے‘‘، کیپٹن صفدر نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش بتا دی

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)فرخ شہبازوڑائچ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن اورسابق ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنی سیاسی اور ذاتی جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش پاکستان میں ایسا عدالتی نظام قائم ہونا ہے جہاں ہر شخص کو انصاف میسر ہو۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ ملک میں موجود بہت سے مسائل کی بنیادی وجہ انصاف کا عام آدمی تک نہ پہنچنا ہے۔ ان کے مطابق اگر قانون سب کے لیے برابر ہو اور فیصلے میرٹ پر ہوں تو معاشرے میں اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔کیپٹن صفدر نے اپنے سیاسی سفر کے دوران پیش آنے والے مقدمات، جیل اور مشکل ادوار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے مختلف ادوار میں قانونی مقدمات کا سامنا کیا ہے اور عدالتوں میں اپنے معاملات کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کو بنیادی اصول سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک پارلیمان میں موجود نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی آواز اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قیام کے وقت ایک بہتر نظام کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کی تکمیل کے لیے عدل، قانون اور انصاف کو بنیادی حیثیت دینا ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں