Category:

اداکارہ امینا خان کی خبریں

اداکارہ امینا خان کی 4دن تیاری،سی ایس ایس کاامتحان پاس کرنے کادعویٰ

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک ) اداکارہ امینا خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف 4 دن کی تیاری کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق،اداکارہ امیناخان  اس وقت ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اس کے باوجودانہوں نے امتحان کامیابی سے پاس کیا، لیکن بعد میں سرکاری ملازمت اختیار نہیں کی۔

امینا خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے دعوے پر سوالات اٹھائے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی صارفین نے کہا کہ سی ایس ایس کے امتحان میں 8 نہیں بلکہ 12 پرچے ہوتے ہیں، جبکہ بعض نے اس دعوے پر طنزیہ تبصرے بھی کیے جس  وجہ سے سوشل میڈیا پر اداکارہ امینا خان کی ٹرولنگ جاری  ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں