Category:

اچکزئی کی خبریں

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کافیصلہ

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، جس میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اس خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے سربراہان کو مخاطب کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد نے اس سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے تاکہ حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں