Category:

5 افراد شہید، 21 زخمی کی خبریں

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکا، 5 افراد شہید، 21 زخمی

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں جی الیون کچہری کے قریب خودکش دھماکے میں 5 افراد شہید اور 21 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔

ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں