مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی

مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم ہو جاتی ہیں تو فیلڈ مارشل کو تو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکے گا، اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو وہ کچھ نہیں کر پائیں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘میں اینکرپرسن سیدہ عائشہ ناز نے سوال کیا کہ آئین میں ترامیم کیلئے دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی۔

نجم سیٹھی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ دو تہائی اکثریت لینے دیں گے،کیا باتیں کرتی ہیں آپ،وہ ایک تہائی اکثریت بھی لے جائیں تو بڑی غنیمت ہو گی۔

سیدہ عائشہ ناز نے کہاکہ بات کرنے میں کیا حرج ہے، اس پر نجم سیٹھی نے کہاکہ آپ پی ٹی آئی والوں کو ایسے ہی امید دلا رہی ہیں۔

نجم سیٹھی کاکہناتھا کہ اب ڈیل ہو سکتی ہے،پہلے تو تھا کہ عمران خان باہر آ کر یہ کر دے گا وہ کر دے گا، اب یہ ہے کہ بہت سارے اپنے آپ کو استثنیٰ دے رہے ہیں،یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے۔



شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں