Metro53 - شارجہ )ویب ڈیسک ) ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی ہے۔
میچ میں پاکستانی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 151 رنز بناسکی۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، فخر زمان 25، سلمان آغا نے 20 صاحبزاد فرحان نے 18 رنز بناسکے۔افغانستان کے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللّٰہ نے 64 رنز کی باری کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 4 وکٹ لیں اور ایک وکٹ صائم ایوب کے حصے میں آئی۔سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شارجہ میں جاری ایونٹ کے میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور افغانستان کے قائد راشد خان میدان میں اترے۔