Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )پاکستانی نجی جامعات میں پہلا، ایشیا میں 122واں، اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 479واں مقام حاصل کر لیا
پاکستانی نجی جامعات میں پہلا، ایشیا میں 122واں، اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں 479واں مقام حاصل کر لیا، مشہور عالمی ادارے "یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ (US Word Report News )
کی جاری کردہ تازہ ترین بیسٹ گلوبل یونیورسٹیز رینکنگ میں یونیورسٹی آف لاہور نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔اعلیٰ تعلیمی معیار کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ میں یونیورسٹی آف لاہور کو دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں 479ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جو اس کے عالمی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ علاقائی سطح پر، یونیورسٹی نے ایشیا بھر میں 122واں مقام حاصل کیا ہے۔
قومی سطح پر بھی یونیورسٹی آف لاہور نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ یہ پاکستان کی مجموعی جامعات میں تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان بھر کے نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔انتظامیہ نے اس شاندار کامیابی پر یونیورسٹی کی انتظامیہ اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی یونیورسٹی آف لاہور کی تعلیمی فضیلت، جدید تحقیق، اختراع اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں رہے گی۔