16 سالہ ایرانی طالبہ نے اپنا 55 ملین تومان کا تعلیمی ایوارڈ میناب اسکول کے نام کر دیا

16 سالہ ایرانی طالبہ نے اپنا 55 ملین تومان کا تعلیمی ایوارڈ میناب اسکول کے نام کر دیا
Metro53

Metro53 - تہران(ویب ڈیسک)انسانیت، ہمدردی اور علم سے محبت کی ایک انتہائی جذباتی اور بے مثال کہانی! خوزستان سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ ایرانی طالبہ امیر پرست زادہ نے اپنا 55 ملین تومان کا تعلیمی ایوارڈ ہرمزگان کے علاقے میناب میں اسکول کی دوبارہ تعمیر کے لیے وقف کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ میناب کا یہ اسکول امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا تھا، جس میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد معصوم طالبات بھی شہید ہوئی تھی۔ اس المناک سانحے اور تباہی کے بعد، امیر پرست زادہ کا یہ ایثار اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بارود اور بمباری علم کی روشنی کو ہرگز نہیں بجھا سکتے۔ اس کم عمر بیٹی نے اپنا قیمتی انعام عطیہ کر کے نہ صرف ان شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ بڑے خواب صرف اپنی ذات کے لیے نہیں، بلکہ دوسروں کی تاریک زندگیوں میں امید کا دیا جلانے کے لیے بھی دیکھے جاتے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں