Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق اہم انکشافات کیے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان کی جان کی پروا ہ نہیں کرے گا، پارٹی میں چپڑاسی لگانے کا اختیار بھی کسی کو نہیں ،بیرسٹرسیف نے اپنی زبانی کھولی کوپی ٹی آئی کے گنجوں کومنہ چھپانے کی جگہ نہیں ملےگی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پارٹی قیادت کی پالیسیوں کے مطابق مکمل تعاون کرنا چاہیے، تاہم بعض معاملات میں پارٹی نظم و ضبط متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں فیصلے میرٹ پر ہونے چاہییں اور کسی کو ذاتی مفاد یا گروپنگ کی بنیاد پر فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔
شیر افضل مروت کے مطابق پارٹی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیانات نے بھی سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو مضبوط رکھنے کے لیے باہمی اعتماد اور قیادت کی یکجہتی ناگزیر ہے۔