آزاد کشمیر پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل
Metro53

Metro53 - مظفر آباد(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سمیت 9 وزراء نے یکے بعد دیگرے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے پہلے 5 وزراء اور بعد میں مزید 4 وزراء نے ملاقات کی۔

فریال تالپور سے ملنے والے آزاد کشمیر کے وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ، محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں