Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) ملکی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔
ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللّٰہ نے 64 رنز کی باری کھیلی جبکہ فہیم اشرف نے 4 وکٹ لیں اور ایک وکٹ صائم ایوب کے حصے میں آئی۔
سہ ملکی سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں جاری ایونٹ کے میچ کی ٹاس کےلیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور افغانستان کے قائد راشد خان میدان میں اترے۔
پاکستان کی آج کے میچ میں فتح اور سیریز کے فائنل تک رسائی پر نظریں لگی ہوئی ہیں جبکہ افغانستان جس نے گزشتہ روز یو اے ای کو شکست سے دوچار کیا تھا، وہ دوسری کامیابی کی منتظر ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ ایونٹ کا دوسرا ٹی 20 میچ ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے 39 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔ پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔
صائم ایوب اور حسن نواز سے بیٹنگ لائن نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔