گجرات: گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکوڑی بکھو میں چھٹیوں کےبعد تعلیمی سرگرمیاں شروع

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع گجرات میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکوڑی بکھو نے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کا شان دار اور مثالی آغاز کر دیا ہے۔ جہاں بیشتر سرکاری اسکول سست روی کا شکار ہوتے ہیں، وہیں اس اسکول نے بچوں کی خوشی، معیاری تعلیم، اور بہتر تعلیمی ماحول کی مثال قائم کی ہے۔

ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد بوٹا  طورکی قیادت میں اسکول میں کئی مثبت تبدیلیاں لائی گئیں۔ اسکول کی عمارت پر نیا رنگ و روغن کیا گیا، گراؤنڈ کو صاف ستھرا اور قابلِ استعمال بنایا گیا، اور جھولے لگانے کا منصوبہ بھی ترتیب دیا گیا تاکہ چھوٹے بچوں کو تفریحی ماحول مہیا ہو سکے۔

 سب سے اہم بات گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد پہلے دن اسکول آنے والے ہر بچے کو ایک خصوصی گفٹ دے کر خوش آمدید کہا گیا۔ اساتذہ نے بچوں کا پُرجوش استقبال کیا اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

تمام اسٹاف نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اس اسکول کو چکوڑی بکھو اور گردونواح کے بچوں کے لیے کوالٹی ایجوکیشن کا مرکز بنائیں گے۔ اس عزم کو اہلِ علاقہ نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ اب والدین کا اعتماد سرکاری اسکولوں پر بحال ہوگا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں