وزیر آباد: ماں بیٹے کی جان بچاتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا کرجاں بحق

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - وزیر آباد (ویب سائٹ)وزیر آباد میں بیٹے کو بچانے کے لیے سیلابی ریلے میں کودنے والی ماں جاں بحق ہوگئی۔

دریائے چناب کا سیلابی ریلا جہاں سےگزرا تباہی کے نشانات چھوڑ گیا، وزیر آباد سوہدرہ میں بیٹےکو بچانے کی کوشش کرتی ماں خود سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی۔

بیٹے کو  بچانےکے لیے ماں سیلابی ریلے میں کودگئی تاہم گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کے بچے ماں کے غم میں بے حال ہیں۔ سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے جاں بحق خاتون کے بیٹے کاکہنا ہےکہ  وہ پھسل کر سیلابی ریلے میں گرا تو  والدہ  اسے بچانے کے لیے بے دھڑک پانی میں کود گئيں اور خود کو سنبھال نہ سکيں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں